اے ٹی سی اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور کر لی

انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جھگڑے اور احتجاج کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے دونوں ملزمان کے خلاف پولیس سے جھگڑے اور احتجاج کے مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران ایمان مزاری اور ہادی علی کی نمائندگی کرتے ہوئے وکیل ریاست علی آزاد نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ مقدمہ بے بنیاد اور اچانک درج کیا گیا، اور وہ خود بھی اس مقدمے میں شامل ہیں مگر انہیں ایف آئی آر کے بارے میں علم نہیں تھا۔

سزا دینی ہے تو دس بار دیں لیکن ٹرائل تو کریں،ایمان مزاری کے وکیل کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل

وکیل نے مزید کہا کہ ایف آئی آر ایک من گھڑت اور غیر حقیقی واقعے پر درج کی گئی ہے جس کا کوئی وجود نہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا اور دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کی بعد از گرفتاری ضمانتیں ہر ایک کے لیے 10،000 روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کیں۔

واضح رہے کہ دونوں کے خلاف مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں درج ہے۔

Back to top button