ATC نے عمران خان کی ذاتی ڈاکٹرز سے علاج کی درخواست مسترد کردی

انسداد دہشت گردی نے عمران خان کی ذاتی ڈاکٹرز سے علاج کی درخواست مسترد کردی۔اور کہا کہ جیل رولز کے تحت ملزم کا مناسب علاج معالجہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید امجد علی شاہ نے عمران خان کی ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم، ڈاکٹر خرم اور ڈاکٹر ثمینہ سے طبی معائنہ کروانے کی درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ذاتی معالجین کے ذریعے میڈیکل چیک اپ آئینی، قانونی اور اخلاقی حق ہے، اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی ذاتی معالج دستیاب تھے۔ وکیل صفائی فیصل ملک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سابق وزیراعظم اور قومی ہیرو ہیں، اور یہ ان کا بنیادی حق ہے۔

سماعت کے دوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عمران خان کا علاج جاری ہے اور میڈیکل رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی۔

بعد ازاں جج امجد شاہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کر دی اور کہا کہ جیل رولز کے تحت ملزم کا مناسب علاج معالجہ جاری ہے۔

Back to top button