اے ٹی سی نے بھارتی ”را“کےایجنٹ کو114سال قیدکی سزاسنادی

اے ٹی سی نے بھارتی ”را“کےایجنٹ کو114سال قیدکی سزاسنادی

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ سلیم  114 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کے خلاف باوردی مواد کی برآمدگی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

اے ٹی سی نےنے سزا کے ساتھ ملزم کی ضمانت بھی منسوخ کرتے ہوئے اسے فوری طور پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

پروسیکیوشن کے مطابق ملزم سلیم کو ایس آئی یو پولیس نے ماڑی پولیس کے علاقے سے گرفتار کیا تھا، اس کے قبضے سے ایک دستی بم، لانچر اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔

تفتیش کے دوران ملزم نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق کا اعتراف بھی کیا۔پروسیکیوشن کے مطابق ملزم نے 2012 سے 2014 کے دوران 3 مرتبہ بھارت کا سفر کیا تھا، جبکہ وہ 1989 میں غیر قانونی طور پر بھارت سے پاکستان آیا تھا۔

ملزم نے جعل سازی سے پاکستانی پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات حاصل کر رکھی تھیں۔

مزید بتایا گیا کہ دورانِ انویسٹیگیشن ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر بھوج میں رکشہ چلاتا تھا۔ اس کے قبضے سے 4 جعلی پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے تھے۔

 

 

 

 

 

Back to top button