عتیقہ اوڈھو2سے3مزیدسرجریزکروائیں پھرمیں ساتھ ہیروآؤں گا،فہدمصطفی

پاکستانی اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ورسٹائل اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ آپ 2سے3سرجریزکروائیں میں پھرآپ کے ساتھ ہیروآؤں گا۔
عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کے دوران کہا تھا کہ فہد مصطفیٰ کو اب اپنی عمر کی خواتین کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
سینئر اداکارہ کے بیان پر میزبان نے اپنے شو میں ردعمل دیا اور شو میں موجود مہمان ہمایوں سعید سے کہا ‘یہ عتیقہ آپا کے ساتھ کیا مسئلہ ہے بھئی؟’
فہد نے کہا ‘یا تو اب عتیقہ آپا کے ساتھ میں اور آپ (ہمایوں) ہیرو آئیں تب ہی وہ خوش ہوں گی، مطلب کیا کریں؟ یہ تو حد ہوگئی’۔
فہد مصطفیٰ نے کہا ‘عتیقہ آپا اب آپ ہی رہ گئی ہیں ہماری ہیروئن بس، اب انشاء اللہ آپ ہی کے ساتھ آئیں گے، آپ ذرا دو چار اور اچھی سرجریاں کروالیں، ہم آئیں گے’۔
