تامل ناڈو کےپہاڑی علاقے میں پانی بھرنے کیلئے اے ٹی ایم نصب

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ایک مشہور پہاڑی علاقے اوٹی میں آلودگی پر قابو پانے کیلئے پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق او ٹی کی انتظامیہ نے اپنے پہاڑی علاقے کو آلودگی سے بچانے کیلئے ایک اہم قدم اٹھایا ہے جس میں انہوں نے پلاسٹک پر قابو پانے کیلئے سیاحوں کو دوبارہ استعمال ہونے والی بوتلیں اپنے ساتھ لانے کی ترغیب کی ہے۔
انتظامیہ نے پانی کی ایم ٹی ایمز بھی نصب کی ہیں جہاں 10 روپے میں ایک بوتل بھری جاتی ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں واٹر اے ٹی ایم سے پانی کی بوتل کو بھرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ قدم تمام سیاحتی مقام پر لاگو ہونے چاہیے۔
