عطا تارڑ کی جمائما کو عمران خان کے بچوں سے عید پر رابطے کی یقین دہانی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جمائما گولڈ سمتھ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی روایت کے مطابق اس بار بھی عمران خان کی عید کے دن اپنے بچوں سے فون پر بات کروائی جائے گی۔
عطا تارڑنے جمائماگولڈسمتھ کو ایکس پرٹویٹ کاجواب دیتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کے بچے پاکستانی شہری ہونے کے ناطے نائیکوپ کے ذریعے پاکستان آ سکتے ہیں اور اس مقصد کے لیے انہیں کسی ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
وزیر اطلاعات نے مزید واضح کیا کہ پاکستان میں قیام کے دوران عمران خان کے بچوں کو ملکی قوانین کی مکمل پاسداری کرنی ہوگی۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب جمائما گولڈ سمتھ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹوں کے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست میں تاخیر سے متعلق شکایت کی تھی۔
