عمران خان کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرنا چاہتے ہیں، ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ پی ٹی آئی نے مخصوص پراپیگنڈے کے تحت ملک کو 71ء والے حالات سے ملانے کی کوشش کی۔ یہ اپنے چھوٹے چھوٹے مفادات کی خاطر ملکی مفادات داؤ پر لگا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کے باہر مظاہرے کروائے مگر ان کی سازش کامیاب نہیں ہوئی ، سائفر سے کھیلنے کی آڈیو موجود ہے اب مظلومیت کا ڈھونگ رچا رہے ہیں، اب اقتدار کا نشہ ٹوٹنا شروع ہوگیا ہے، جھوٹا بیانیہ گھڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہ ا کہ بانی پی ٹی آئی کی آڈیو آئی تھی کہ سائفر سےکھیلنا ہے، کیا قومی سلامتی اور پالیسی کھیلنے کےلیے ہوتی ہے؟، آپ نے دوست ممالک کے ساتھ کیا رویہ اپنایا، آپ کے کرتوت یہ ہیں اور آپ اپنے آپ کو شیخ مجیب سے ملا رہے ہیں، آپ نے کبھی 1971 کی تاریخ پڑھی ہے؟ مظلوم وہ ہوتا ہے جس نےکبھی 190 ملین پاؤنڈ کی چوری نہ کی ہو۔
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 23 دہشت گرد ہلاک
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سائفر، 190ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ کا کیس آپ کے اوپر ہے، 1971 کو غلط رنگ میں پیش کیا جا رہا ہے کہ اب بھی وہی حالات ہیں، ہم جب 2018 میں گئے تو 5.8 فیصد جی ڈی پی گروتھ تھی، پی ٹی آئی کے دور میں جی ڈی پی گروتھ مائنس میں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص ایجنڈے کے تحت ملک کو ڈیفالٹ کی حد تک پہنچایا گیا، مخصوص سیاسی جماعت کے لوگوں نے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کے ساتھ کھیلا گیا۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ عمران خان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، ان سے موجودہ حکومت کی کامیابیاں ہضم نہیں ہو رہیں، عمبانی پی ٹی آئی ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرنا چاہتے ہیں۔
