عطا تارڑ کا پنجاب پرتنقید کےبجائے منصوبوں کارول ماڈل اپنانے کامشورہ

 وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ پنجاب کے بجلی بلوں میں ریلف کے مصنوبوں پرتنقید کے بجائے بطور رول ماڈل اپنائیں۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ  ملک میں بجلی کے بلوں پر باتیں کی جا رہی ہیں۔ موجودہ حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے اس کا ایک ہی مقصد تھا کہ بجلی کے بلوں میں کمی کی جائے۔عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے جبکہ نواز شریف کی قیادت میں سب سے پہلی ترجیح بجلی کے بلوں میں ریلیف دینا تھا۔ انہوں نے کہا وفاقی حکومت نے پورے ملک میں ایک یونٹ سے لے کر 200 یونٹ تک کے تمام بجلی صارفین کو 50 ارب روپے کی سبسڈی دی۔ یہ رقم ترقیاتی بجٹ سےکٹوتی کر کے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لئے دی گئی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے فنڈ سے 45 ارب روپے سے 201 یونٹ سے لے کر 500 یونٹ تک کے صارفین کو سبسڈی فراہم کی۔ وفاق موجودہ حالات میں جو کر سکتا ہے، وہ کر رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے بھی ایک احسن اقدام اٹھایا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تنقید کی بجائے اس قدم کو سراہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے 14 اگست کو عوام کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں ہیں۔اسی طرح پنجاب حکومت نے 200 سے 500 یونٹ تک کے بجلی کے صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی۔ پچھلے سال مہنگائی 23 فیصد تھی، اس سال 11 فیصد آ گئی ہے، مہنگائی میں مزید کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے مشورہ دیتے ہوے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں نہ صرف اس قدم کو سراہیں بلکہ اس ماڈل کو آگے لے کر جائیں۔ انہوں نے کہا ڈسکوز کی پرائیویٹائزیشن، بجلی چوری کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Back to top button