خان یونس اور رفاہ میں حملے، متعدد فلسطینی شہید
خان یونس اور رفاہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 2 صحافیوں سمیت متعدد فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ صہیونی فوج کی فائرنگ سے ان کے اپنے ہی 3 شہری مارے گئے ہیں۔رفاہ میں رہائشی عمارت پر طیاروں کی بے رحمانہ بمباری کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی اور 15 لاپتا ہو گئے ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے شہیدہ خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جنہوں نے کئی بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دی ہوئی تھی۔
اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے رفاہ میں ابو ضبعہ اور عاشور خاندانوں کے گھروں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں 25 افراد شہید ہوئے، ادھر خان یونس میں حملے کے نتیجے میں فرحانہ سکول میں ریسکیو کے عمل میں مصروف 3
سول ڈیفنس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔