جلسہ گاہ میں حاضری دیدی،سلام قبول کریں،علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکاکہنا ہےکہ جلسہ گاہ میں حاضری دیدی،سلام قبول کریں۔
وزیراعلیٰ خیبرپخونخواعلی امین گنڈاپورلاہور میں تحریک انصاف کےجلسےکا وقت ختم ہونےکےبعدپہنچےاورکارکنوں سےگفتگو کی۔
6بجےجلسے کاوقت ختم ہونے پر ڈی جےنےساؤنڈ سسٹم بندکردیا اورلائٹس بھی بند ہوگئیں جس کے بعث جلسہ گاہ میں اندھیراچھا گیا۔
پولیس نےمائیک اورلائٹس بندکرائیں، پولیس اہلکاروں نےپی ٹی آئی رہنماؤں سے اسٹیج خالی کروا کرکنٹرول سنبھال لیا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر بھی اسٹیج سے اترگئے۔لائٹس بند ہونے پر شرکا جلسہ گاہ سے واپس چلے گئے۔
جلسہ ختم ہونے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا علی امین گنڈا پور جلسہ گاہ پہنچے اور وہاں موجود کارکنوں سے گفتگو کی۔
علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا کہ راستے بند ہونےکےباوجود میں جلسہ گاہ پہنچا ہوں، مجھے یہاں خطاب کرنا تھا اور لاہوریوں سےملنا تھا۔میں نے یہاں آکر جلسہ گاہ میں حاضری دےدی، میراسلام قبول کریں۔
علی امین گنڈا پورکارکنوں سے مختصرگفتگوکےبعد رنگ روڈ سےہی واپس روانہ ہوگئے۔
اس سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جلسےکےلیےتمام صوبوں سےلوگ یہاں بلوائےگئےتھے،اب گنڈا پورکا انتظارہےکہ آکرجلسےکوبچائیں،لاہورمیں ہو کا عالم ہے۔
علی امین گنڈاپور نےعمران خان سےکیادرخواست کی؟حنیف عباسی کابڑادعویٰ
عظمیٰ بخاری نےدعویٰ کیا کہ پنجاب سے3ہزارلوگ جلسہ گاہ میں موجودہیں، حلیم عادل شیخ کراچی سےلاہورفتح کرنے60 لوگوں کےساتھ آئےہیں۔میں نےخود لاہور کی مختلف سڑکوں کی ویڈیو بنائی ہے۔
