اٹک : اسکول وین پر فائرنگ سے دو بچے جاں بحق، 5 زخمی

اٹک کےعلاقے ڈھیری کوٹ میں نامعلوم افراد نے اسکول وین پر فائرنگ ہوئی جس کےنتیجے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ 5 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و جاں بحق بچوں کو اسفند یار ولی اسپتال منتقل کیا۔
پی ٹی آئی نے آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا
حکام کاکہنا ہےکہ فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی ہونے والےبچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کےدرمیان ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےواقعے پر گہرے دکھ کااظہار کرتےہوئے کمشنر راولپنڈی سےفوری رپورٹ طلب کرلی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔