آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے آڈیو لیک کیس میں عدم پیشی کے باعث علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کےخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبد الغفور کاکڑ کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور یا ان کے وکیل آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئےاور حاضری لگائی۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔

یاد رہے کہ آڈیو لیک کیس کی آئندہ سماعت 25 مارچ کو ہوگی، علی امین گنڈاپور کےخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

مبینہ آڈیو لیک

مبینہ طور پر علی امین گنڈاپور ایک شخص سےکہہ رہے ہیں کہ کیا پوزیشن ہے؟

دوسرا شخص: سر پوزیشن تو اےون ہے،آپ سنائیں۔

علی امین گنڈاپور: بندوقیں کتنی ہیں؟

دوسرا شخص:بہت ہیں۔

علی امین گنڈاپور: لائسنس؟

دوسرا شخص:لائسنس بھی بہت ہیں۔

علی امین گنڈاپور: بندے؟

دوسرا شخص: بندےبھی جتنی چاہیں ہوں گے سر۔

علی امین گنڈاپور:اچھا ہم یہاں ساتھ ہی قریبی کالونی میں کیمپ لگارہے ہیں۔

دوسرا شخص: ہمارےہاں؟

علی امین گنڈاپور: بارڈر پر،بارڈر پر،اسلام آباد کے بارڈر پر ٹول پلازہ کی لیفٹ سائیڈ پر،کون سی جگہ ہے،ٹاپ سٹی ہے یا کیپٹل۔

دوسرا شخص: ٹاپ بھی، کیپٹل بھی ہے،بہت ساری ہیں۔

علی امین گنڈاپور:ٹاپ تو ائیرپورٹ پر ہے نا۔

دوسرا شخص: ٹاپ تو ائیرپورٹ والی سائیڈ پر ہے،میں نے آپ کو پورا نقشہ بھیجاتھا۔

افغانستان کی موجودہ صورت حال کے ذمہ دار امریکا اور مغربی ممالک ہیں : رانا ثنا اللہ

علی امین گنڈاپور:وہ مجھے ملا ہوا ہے،آپ بندے اور سامان وہاں پر ریڈی رکھیں۔

دوسرا شخص: ٹھیک ہےسر، کوئی ایشو نہیں ہے۔

علی امین گنڈاپور:بس پھر رابطےمیں ہیں، ان شا اللہ.

Back to top button