آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نےآڈیو لیک کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ برقراررکھا ہے۔
وزیر اعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور کےخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں ہوئی جس دوران علی امین اور ان کےوکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نےوزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھےجبکہ شریک ملزم اسد فاروق کے عدالت میں پیش ہونے پر ان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
دفعہ 144 خلاف ورزی کیس : پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نےکیس کی مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔
واضح رہےکہ 2022 میں پی ٹی آئی کےلانگ مارچ کے حوالے سےعلی امین گنڈا پورکی ایک شخص کےساتھ مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں علی امین گنڈا پور پوچھ رہےہیں کہ بندوقیں کتنی ہیں، جس پر دوسرا شخص کہتا ہےکہ بہت ہیں۔
