آڈیو لیک کیس، وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا پر 6 جون کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر تے ہوئے انکے اور دیگر ملزمان کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ 6جون مقرر کردی ہے۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی، شریک ملزم اسد خان عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔عدالت نے علی امین گنڈاپور اور شریک ملزم اسد خان پر فرد جرم کیلئے چھ جون کی تاریخ مقرر کر دی۔دوران سماعت وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا
پشاورمیں سکیورٹی فورسزکا آپریشن،5دہشت گرد ہلاک،کیپٹن،ایک جوان شہید
خیال رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں آڈیو لیک کے حوالے سے مقدمہ درج ہے۔ 2022 میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے علی امین گنڈا پور کی ایک شخص کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہوگئی تھی جس میں علی امین گنڈا پور پوچھ رہے ہیں کہ بندوقیں کتنی ہیں، جس پر دوسرا شخص کہتا ہے کہ بہت ہیں۔
