5 اگست کا احتجاج اس نظام سے بیزاری کےلیے کیا جارہا ہے : سلمان اکرم راجہ

جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہےکہ 5 اگست کا احتجاج اس نظام سے بیزاری کےلیے کیا جارہا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 5 اگست کا احتجاج عوام کےلیے عمران خان کی کال ہے۔
رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پاکستان کے ہر گاؤں،چوک اور گلی میں احتجاج کیا جائے گا۔آرٹیکل 15، 17 اور 19 کے تحت پُر امن احتجاج کرنا عوام کا حق ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جس طرح الیکشن لوٹا گیا، ارکان کو نااہل کیا گیا،اس کے خلاف احتجاج ہوگا، مقدمات میں پھرتی دکھا کر نا اہل کیا جا رہا ہے اور جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف پریس کانفرنس کرنے پر چھوڑا جاتا ہےتو دوسری جانب سزا دی جاتی ہے،پارٹی ورکر اور تنظیم مل کر اپنی آواز بلند کریں گے۔
مرکزی رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جھوٹے مقدمات میں لوگوں کو گھروں سے اٹھایا جا رہا ہے ہم پھر بھی اپنی جگہ کھڑےہیں، احتجاج سے متعلق تمام فیصلے آئین و قانون کے مطابق ہوں گے۔
