5 اگست کا احتجاج کامیاب ہوا : بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کل 5 اگست کا احتجاج کامیاب ہوا، عوام سڑکوں پر آئی اور عمران خان کے حق میں آواز اٹھائی۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ملک بھر کے 170 اضلاع،تمام تحصیلوں اور یونین کونسلز میں بھرپور احتجاج ہوا۔


بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ کل عوام نے ثابت کیا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔

Back to top button