وزیرخزانہ نے مالیاتی اداروں سے بات چیت کو مثبت قرار دیدیا

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف سمیت تمام مالیاتی اداروں سے بات چیت کو مثبت قرار دیا ہے ، کہا کہ پاکستان کم ازکم 6 ارب ڈالر کا نیا پروگرام لے گا
واشنگٹن ڈی سی میں چینی ٹی وی کو انٹرویومیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مختلف عالمی اداروں کے ساتھ ملکر متعدد منصوبوں پر کام کر رہے ہیں ، پاکستان کم ازکم 6 ارب ڈالر کا نیا پروگرام لے گا ، قرض پر اتفاق ہوا تو اضافی فنانسنگ کی بھی درخواست کریں گے ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے جبکہ اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،رواں سال یا اگلے مالی سال کے دوران بڑا خطرہ نظر نہیں آ رہا ۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں بھرپور ساتھ دیا ہے ، سی پیک چین کی طرف سے شاندار منصوبہ ہے
