آسٹریلیا : سڈنی کے ساحل پر فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

 

 

 

 

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر منعقدہ ایک تقریب پر مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 29 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سڈنی کے بونڈی بیچ پر  پیش آیاجہاں 2 مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کےمطابق 12 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 29 زخمی ہیں۔

پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قراردیتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک فائرنگ کرنے والا بھی شامل بھی جب کہ دوسرے حملہ آور کوحراست میں لےلیا گیا ہے۔

جنگ کیلئےامریکا پر انحصار ختم کرنا ہوگا،برطانوی وزیر دفاع

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا جب کہ فائرنگ کےبعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا اور مقامی آبادی کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Back to top button