آسٹریلیا، دہشت گردی کا واقعہ : بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے

 

 

 

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنےوالے دہشت گردی کے واقعے میں 16 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کےبعد بھارت کے ممکنہ ملوث ہونے کے شواہد مزید واضح ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسڑیلوی انٹیلی جنس ایجنسیز نے سڈنی واقعہ پر بھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ کرلیا۔انٹیلی جنس ایجنسیز نے دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کے حوالے سے بھارتی حکام سے پوچھ گچھ کیلئے رابطہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ سڈنی دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث ایک دہشت گرد کے دوست نے انکشاف کیا تھا کہ نوید کا تعلق بھارت سے ہے۔ نوید کے والد کا تعلق بھارت جب کہ اس کی والدہ اطالوی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ان معلومات سے یہ واضح ہوتا جارہا ہے کہ سڈنی حملے میں ملوث عناصر کے بھارت سے روابط ہونے کے امکانات موجود ہیں۔

 

 

 

Back to top button