پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کا پرومو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پرومو جاری کردیا گیا ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔
“Mate We Are Ready” کے عنوان سے جاری ہونے والا یہ پرومو ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا، جس میں پاکستانی عوام کی روایتی مہمان نوازی کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا ہے، تاہم اس پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔
پرومو ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو بھی دکھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا۔ پہلا میچ 29 جنوری، دوسرا 31 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کی تیاریاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں زور و شور سے جاری ہیں، جہاں کھلاڑی فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی بھرپور پریکٹس کررہے ہیں۔
