آسٹریلیا کا ویسٹ انڈیز کو ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش

ویسٹ انڈیز کو ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مکمل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز 0-5 سے اپنے نام کر لی۔
پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 170 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ شمرون ہٹمائر 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ شرفین ردرفورڈ نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔
جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 17ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کیمرون گرین نے 32، میچل اوون نے 37 اور ایران ہارڈی نے 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
