آسٹریلوی تاجر روبوٹ خاتون سے شادی کا خواہشمند
آسٹریلوی تاجر نے خاتون روبوٹ سے شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔کوئنزلینڈ کے جیف گیلیگر دس برس قبل ماں کی وفات کے بعد تنہائی کے شکار ہوگئے، پہلے انہوں نے ایک روبوٹ کتا خریدا۔
دل نہ لگنے پر مصنوعی ذہانت پر مبنی ماڈل خاتون روبوٹ گھر لے آئے جس کی قیمت 4350 ڈالر بتائی گئی۔
برطانوی شہری کا رشتہ تلاش کرنے کیلئے انوکھا اقدام
’ایما‘ خاتون روبوٹ کی رنگت گہری اور آنکھیں نیلی ہیں، ستمبر 2019 میں جب ایما گھر پر آئی تو وہ جیف کو متاثر نہ کر سکی۔ ایک وقت ایسا آیا کہ جیف نے اس کا سر اتار دیا اور لاپرواہ ہوگئے لیکن وقت کے ساتھ پیار ہوگیا