آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد دورہ پاکستان کیلئے روانہ

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم چوبیس سال بعد آج رات گئے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستانی سرزمین ہر قدم رکھے گی، مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا جائے گا۔

ایک روز آئسولیشن میں گزارنے کے بعد کینگروز اتوار سے ٹریننگ کرسکیں گے، آسٹریلوی ٹورنگ پارٹی کے میڈیا مینجر پہلے سے ہی راولپنڈی میں موجود ہیں،میڈیا کو مہمان ٹیم کے آمد کور کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، دونوں کرکٹ بورڈ تصاویر اور ویڈیوز جاری کریں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست، قلندرز پی ایس ایل کے فائنل میں

دوسری جانب قومی ٹیسٹ سکواڈ کے ارکان کا آج آئسولیشن میں میں آخری روز ہے، اتوار کی صبح کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن شیڈول کیا گیا ہے۔ کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد اور نسیم شاہ بھی ٹریننگ کا حصہ ہوں گے، پاکستان اور آسٹریلیا کے کپتانوں کی پریس کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی کا شیڈول آج طے کرلیا جائے گا، پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے کھیلا جانا ہے۔

Back to top button