آئی سی سی کے الزام پر آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کاردعمل
آئی سی سی کے الزام پر آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کاردعمل سامنے آگیا۔
آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کاکہنا ہے کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔جوتوں پر غزہ کے بارے میں جولکھا وہ میرے جذبات کی ترجمانی تھی۔مذہبی یا سیاسی نہیں بلکہ انسانی بنیادوں پراظہار یکجہتی کیا۔میرا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں،انسانی حقوق کی بات کی۔آئی سی سی کے الزام پر کرکٹ آسٹریلیاسے بات کی ہے۔ماضی میں بھی کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیربازو پر پٹیاں باندھیں۔
عثمان خواجہ کاکہنا تھا کہ ماضی میں بھی بلے پر اسٹیکر لگائے گئے تب کوئی ایکشن نہیں ہوا۔جیسے باقیوں کے ساتھ برتاؤ ہے ویسا میرے ساتھ بھی ہونا چاہیے۔کرکٹ آسٹریلیا نے میرا ہرمحاذ پر ساتھ دیا ہے۔آئی سی سی کے قوانین کی پاسداری اوراحترام کرتا ہوں۔میں باو پرآرم بینڈ اب دوبارہ نہیں پہنوں گا۔مجھے صرف معصوم مرتے بچوں کی ویڈیوز نے جھنجھوڑا ہے۔معصوم بچوں
کو مرتے دیکھتا ہوں تو مجھے اپنی بیٹی نظرآتی ہے۔