ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کی 27 جنوری کو پاکستان آمد متوقع

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کی 27 جنوری کو پاکستان آمد متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس حوالے سے تین ممکنہ شیڈول کرکٹ آسٹریلیا کو ارسال کر دیے ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان یہ تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہوں گے۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق آسٹریلوی ٹیم 26 یا 27 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور 2 فروری تک قیام کرے گی۔
