لاہور ٹیسٹ:پاکستا ن کو جیت کیلئے 278 رنز،آسٹریلیا کو 10 وکٹیں درکار

لاہور ٹیسٹ میچ کا چوتھے روز کا کھیل اختتام پذیر ہو گیا۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو 351 رنز کا ہدف دیا ہے، جبکہ پاکستا ن کو جیت کیلئے 278 رنز،آسٹریلیا کو 10 وکٹیں درکار ہیں۔ دوسری اننگز میں عثمان خواجہ 104 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ڈیوڈ وارنر 51 اورلبوشین 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ امام الحق 42 اور عبداللہ شفیق 27 رنزپر ناٹ آؤٹ رہے۔
قبل ازیں اہور ٹیسٹ کے چوتھے روز کینگروز کی ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف کھانے کے وقفے تک 220 رنز کی برتری حاصل کررہی۔

مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ 96 رنز پر گری، شاہین شاہ آفریدی نے اوپنر ڈیوڈ وارنر کو 51 سکور پر آئوٹ کیا، عثمان خواجہ 44 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ تھے۔

کینگروز کے 391 سکور کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن 268 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد آسٹریلیا نے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں 11 رنز بنا کر 134 رنز کی برتری حاصل کی، کھانے کے وقفے کے بعد عبداللہ شفیق 81 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

لاہور ٹیسٹ سیریز ، تیسرے روزآسٹریلیا کو134 رنز کی برتری حاصل

قومی بلے باز اظہر علی 78 رنز کے سکور پر پیٹ کمنز کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، فواد عالم 13 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پرآئوٹ ہوئے۔ محمد رضوان ایک رن بناسکے، ساجد خان کو پیٹ کمنز نے پویلین کی راہ دکھائی، حسن علی، بابر اعظم اور نسیم شاہ بھی مجموعی سکور میں‌ اضافہ کرنے سے قاصر رہے۔

پاکستانی بلے باز عبداللہ شفیق 81، اظہر علی 78 اور بابر اعظم 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پیٹ کمنز نے 5 اور مچل اسٹارک نے 4 کھلاڑیوں کو شکار کیا،

Back to top button