کراچی ٹیسٹ:آسٹریلیا کا پاکستان کو فتح کیلئے 506 رنز کا ہدف

کراچی ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 506 رنز کا ہدف دے دیا، کینگروز نے اپنی دوسری اننگز 97 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی، ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز بھی مایوس کن رہا۔
مقررہ ہدف کے جواب میں پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 33 رنز بنائے تھے، کریز پر عبداللہ شفیق اور اظہر علی موجود ہیں۔منگل کو میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ اور مارنوس لبوشین نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور دن کے شروع میں ہی شاہین آفریدی نے مارنوس لبوشین کو 44 رنز پر بولڈ کر دیا۔
کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 489 رنز کی برتری حاصل
پاکستان کی پوری ٹیم کے پہلی اننگز میں 148 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا نے فالو آن کے بجائے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور کھیل کے اختتام تک 17 اوورز میں 81 سکور کیے۔
کینگروز نے پہلی اننگز نو وکٹوں کے نقصان پر 556 رنز بنا کر ڈیکلیئر کی، پوری ٹیم 148 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی جس میں ٹاپ سکورر کپتان بابر اعظم رہے جنھوں نے36 سکور کیے۔
