آواران: دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے میجر شہید

آواران میں دہشتگردوں کے حملے کے دوران پاک فوج کے میجر شاہد بشیر شہید جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا ہے، سیکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان آواران کے علاقہ کاہان میں گزشتہ رات دہشت گردوں نے فورسز کی چوکی پر حملہ کردیا، فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کا قریبی پہاڑوں میں تعاقب کیا، جس پر فرار سے روکنے پر دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔

فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ اور شدید جھڑپ کے دوران میجر شاہد بشیر جام شہادت نوش کر گئے، جب کہ جھڑپ کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے ایک اور سپاہی زخمی ہو گیا۔

پیپلزپارٹی کا گورنر پنجاب لگانے کا امکان ختم ہوگیا

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گی۔

Back to top button