آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعدآیت اللہ اعرافی قیادت کونسل کے فقیہ مقرر

ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ کی شہادت کے بعد آیت اللہ علی رضا اعرافی کو قیادت کونسل کا فقیہ مقررکردیاگیا ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہا ہے کہ قیادت کونسل عارضی طور پر سپریم لیڈر کے فرائض انجام دےگی، علی رضا اعرافی ایرانی سپریم لیڈرکےفرائض انجام دینے والی عبوری کونسل کے رکن مقرر ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تین رکنی کونسل میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی چیف جسٹس بھی شامل ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مجلس خبرگان رہبری کی جانب سے نیاسپریم لیڈرمنتخب کیے جانے تک یہ کونسل رہبرکے فرائض انجام دےگی۔

 

Back to top button