آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت مسلمانوں کیخلاف اعلان جنگ ہے،ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت مسلمانوں کےخلاف اعلان جنگ ہے۔
گزشتہ روز ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ہونے والے حملے کے بعد ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا پہلا بیان سامنے آیا ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ انتقام کو اپنا جائز حق اور فرض سمجھتےہیں، انتقام کافرض اداکرنےکی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای ثابت قدم، تدبیر میں عمیق اور راہِ حق میں استقامت کے پیکر تھے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای عزت، حکمت اور استقامت کا ایک دائمی ورثہ چھوڑ گئے،ایسی عظیم شخصیت کی شہادت بلاشبہ ایک بڑا نقصان اور دل خراش غم ہے،جو پرچم آیت اللہ خامنہ ای نے بلند کیا، اسے مزید بلندیوں تک پہنچائیں گے۔
