آزادکشمیرایکشن کمیٹی کو احتجاج سے پہلےمذاکرات کی دعوت مل گئی

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینیئر امیر مقام نے آزادکشمیر کی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو احتجاج سے قبل ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیدی۔

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے معاہدے پر عملدرآمد میں کافی پیشرفت ہو چکی ہے، لیکن کمیٹی کے اراکین کی طرف سے مذاکرات میں عدم شرکت افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کمیٹی کو مذاکرات کے لیے دعوت دی ہے، تاہم طے شدہ میٹنگ میں کمیٹی کے ممبران شریک نہیں ہوئے۔

وزیر امور کشمیر امیر مقام نے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی، اس موقع پر وزیر خزانہ آزاد کشمیر چوہدری قاسم مجید، وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاکہ موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایک ماہ میں کئی کابینہ اجلاس کیے اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر عملدرآمد کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے 172 ایف آئی آرز ختم کر دیں، اور سنگین نوعیت کی صرف 15 ایف آئی آرز باقی رہ گئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت احتجاج کے دوران معطل کیے گئے ملازمین کو بحال کر دیا گیا اور لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے کام جاری ہے۔

 

Back to top button