وزیراعظم آزادکشمیرکی 18 رکنی کابینہ نےحلف اٹھالیا

وزیراعظم آزادکشمیر فیصل راٹھور کی 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔

قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کابینہ سے حلف لیا جب کہ تقریب حلف برداری میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔

آزاد کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ نے باضابطہ طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔

قائمقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے نو منتخب وزراء سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں آزاد کشمیر کے منتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور بھی موجود تھے۔

فیصل ممتاز راٹھور کی کابینہ میں میان عبدالوحید سینئر وزیر کے طور پر شامل ہیں۔

حلف اٹھانے والے دیگر وزراء میں جاوید ایوب، قاسم مجید، بازل نقوی، جاوید اقبال بڈھانوی، دیوان علی خان چغتائی، ملک ظفر، ضیاء القمر، محمد حسین، چوہدری رشید، نبیلہ ایوب، چوہدری یاسر سلطان، عامر یاسین، چوہدری ارشد، رفیق نیر، محمد حسین علی شان سونی، اور فہیم اختر ربانی شامل ہیں۔

مشیران میں سردار فہد یعقوب اور احمد صغیر نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور آج ہی وزراء میں محکموں کے قلمدان تقسیم کریں گے، اور کابینہ کی مکمل ذمہ داریوں کا باضابطہ اعلان بھی متوقع ہے۔

 

Back to top button