آزاد کشمیر برف باری: پاک فوج کا لیپہ میں ہیلی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

آزاد جموں وکشمیر کے علاقے وادی لیپہ میں شدید برفباری کے باعث زمینی رابطے منقطع ہو گئے، جس کے بعد پاک فوج نے بروقت اور کامیاب ہیلی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن انجام دیا۔
رپورٹس کے مطابق طبی پیچیدگی کا شکار ایک مریضہ کو فوری اور محفوظ انداز میں ہیلی ایمرجنسی سہولت کے ذریعے راولپنڈی ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پاک فوج نے اس آپریشن میں ہیلی پیڈ کی تیاری، راستوں کی بحالی اور بروقت فضائی منتقلی سمیت ہر مرحلے میں اعلیٰ نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔
پاک فوج کے اس اقدام سے واضح ہوتا ہے کہ ادارہ ہر طرح کے حالات میں انسانی جانوں کو ترجیحی بنیادوں پر بچانے کے لیے تیار ہے۔
مقامی آبادی نے بھی اس آپریشن کو سراہا، جو پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بروقت فیصلہ سازی اور عوامی خدمت کے جذبے پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

Back to top button