اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیدی

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سازی اور پارلیمانی ماحول بہتر بنانے کے لیے بات چیت ناگزیر ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسمبلی کو فعال رکھنے، قانون سازی کو مؤثر بنانے اور جمہوری روایات کے فروغ کے لیے اپوزیشن کو ساتھ بیٹھنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بات وزیرِ اعظم کی ہدایات کی روشنی میں کہہ رہے ہیں، اور حکومت کی طرف سے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت ایک بار پھر دی جاتی ہے۔

دوسری جانب، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا "ملک میں حکومت کا رویہ غیر جمہوری ہوتا جا رہا ہے، ہماری جماعت کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں عوام نے عمران خان کے حق میں احتجاج کیا، لیکن ان کے بقول، حکومت انتقامی کارروائیوں سے باز نہیں آ رہی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی نے انتخابات میں 180 نشستیں جیتیں، مگر صرف 90 کے قریب نشستیں دی گئیں۔

این اے 129 ضمنی الیکشن : حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد

 

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، زرتاج گل، جمشید دستی سمیت دیگر رہنماؤں کو غیر آئینی طور پر نااہل قرار دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے پاس اس نوعیت کی نااہلی کا آئینی اختیار موجود نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے ہمیشہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے، ہم ملک میں جمہوریت کی بقا چاہتے ہیں، مگر ہماری آواز کو ہر محاذ پر دبایا گیا۔”

 

 

Back to top button