شوبز میں آنے سے قبل ایئر ہوسٹس تھی،ازیکا ڈینیئل

اداکارہ و ماڈل ازیکا ڈینیئل نےکہا ہےکہ شوبز میں آںےسےقبل وہ ایئرہوسٹس تھیں اور فضائی میزبانی کی ملازمت کےدوران ہی انہیں ڈراموں میں کام کی پیش کش ہوئی۔
ازیکا ڈینیئل کانجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئےکہناتھاکہ وہ جلد ہی ایک منفرد کردار میں نظر آںےوالی ہیں۔انہوں نے پہلی بار کوئی مشکل کردارکیا ہے لیکن وہ اس متعلق مزید تفصیلات نہیں بتا سکتیں۔کام کی جگہ پرلڑکیوں کو ہراساں کرنا عام بات ہے کہ اور خواتین کی آزادی اور خودمختاری کی تحریکوں کے باوجود ہراسانی میں کوئی کمی واقعی نہیں ہوئی۔ایئرہوسٹس کی ملازمت کے دوران فضائی سفرکرنےوالےبعض افراد انہیں اپنا بزنس کارڈ دیتے تھے۔جس پر انہیں غصہ آجاتا تھا لیکن وہ خاموش ہوجاتی تھیں۔
ازیکا ڈینیئل نےکہا کہ کام کے دوران فضائی میزبانوں کوبزنس کارڈز دیناہراسانی ہے اوران کا خیال ہےکہ ایسےمعاملات اب بھی ہوتےہیں۔ایئرہوسٹس کی ملازمت کے دوران انہیں سینیئرزنےکافی رگڑےدیےاور ان سےبہت سارےکام کروائے۔
بھارتی گلوکار دلجیت نےکانسرٹ میں ہانیہ عامرکوپہچان لیا
اداکارہ ازیکا ڈینیئل کا کہنا تھا کہ کام کی جگہوں پرخواتین کوہراساں کرنےوالے افراد کو یہ سمجھناچاہیے کہ جولڑکیاں کام کےلیےگھروں سےنکلتی ہیں۔ایسا نہیں کہ وہ اپنےرشتےتلاش کرنےنکلی ہیں۔ انہوں نےایئرہوسٹس کی ملازمت چھوڑ کر 2010 میں ماڈلنگ اورشوبز کیریئرکا آغاز کیا اور پہلی بار وہ شوٹنگ کےلیےجاپان گئیں لیکن پہلے منصوبےکے2سال تک انہوں نے کوئی کام نہیں کیا۔انکےمطابق انہیں شروع میں لگتا تھا کہ ان سےاداکاری نہیں ہوسکے گی، اس لیےانہوں نےپہلے ہی منصوبے کےبعدکام کرناچھوڑدیا تھا لیکن بعد میں انہوں نےباضابطہ طورپرشوبز کیریئر کا آغاز کیا۔
