شاہین آفریدی نے بابراوررضوان کی اوپننگ جوڑی کو بہترین قرار دیدیا

قومی ٹی 20ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے بابراعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی کو بہترین قراردیدیا شاہین آفریدی کا صحافیوں سے گفتگومیں کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا بابر کی فارم خراب چل رہی ہے، بابر اعظم نے اتنے رنز کیے ہیں کہ میں گنتی بھی نہیں کرسکتا لہٰذا ان کی ایک دو اننگز سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے قبل 17 ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں، اس دورے پر مختلف کمبی نیشن بنائیں گے کہ کون کس جگہ پر بہتر کھیل رہا ہے ۔