بابراعظم، ہانیہ عامر کے افیئر کی افواہیں کیوں گرم ہیں؟

پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کیساتھ افیئر کی خبروں پر خاموشی توڑ دی، سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جوکہ اداکارہ ہانیہ عامر اور بابراعظم کے دو مختلف انٹرویوز کی کلپ کو ایڈیٹ کرکے بنائی گئی ہے، انٹرویو میں ہانیہ عامر اور بابراعظم کو ایک دوسرے کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک ایک کلپ میں دونوں سٹارز کو گاڑی میں ایک ساتھ سفر کرتے ہوئے بھی دِکھایا گیا ہے، وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر اور بابراعظم کی دیگر ویڈیو کلپس کو شامل کرتے ہوئے بیک گراوْنڈ میوزک میں گلوکار اُسامہ علی کا مقبول ترین گانا ’’چال چل تو اپنی، میں تجھے پہچان لوں گا‘‘ چل رہا ہے، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ہانیہ عامر کا نام بابر اعظم کے ساتھ جوڑنا شروع کر دیا اور اداکارہ کو ’’بھابھی‘‘ کہہ کر پکارنے لگے۔ صارفین نے ہانیہ عامر کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہانیہ صرف بابر کی ہے‘‘، کچھ صارفین نے یہ نعرہ بھی لگایا کہ ’’ہماری بھابھی کیسی ہو، ہانیہ جیسی، ہانیہ جیسی‘‘۔ کچھ صارفین نے تو ہانیہ عامر سے یہ بھی کہا کہ ’’بابر بھائی سے شادی کرلیں‘‘ ہانیہ عامر کی انسٹا گرام پوسٹ پر صارفین کے کپتان بابراعظم سے متعلق کمنٹس، دوسری جانب ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں سے تنگ آ کر بالآخر اپنے اور بابراعظم کے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے، ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بابر بھائی ہیں، برو۔اداکارہ کے ردعمل نے اُن تمام مداحوں کے دل توڑ دیئے جو ہانیہ عامر اور بابراعظم کو ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند تھے۔

Back to top button