بابراعظم ٹیم میں جگہ بنانےکیلئےمحنت کررہے ہیں،ہیڈکوچ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کاکہناہے کہ سابق کپتان بابراعظم ٹیم میں جگہ بنانے کیلئےمحنت کررہے ہیں۔

نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم وکٹ کیپنگ کے کسی منصوبے کا حصہ نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے ان سے کوئی بات ہوئی ہے۔ بابر اعظم اگر وہ منتخب ہوتے ہیں تو فخر زمان یا صائم ایوب کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔

مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ ٹی 20 سیریز کی تیاری کے لیے کیمپ لگایا گیا ہے، جس میں کچھ بنیادی پہلوؤں پر کام کیا جا رہا ہے اور یہ کیمپ ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے وکٹ کیپر بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وہ بطور اوپنر اپنی جگہ مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فخر زمان اور صائم ایوب کو بھی اوپننگ کے اہم امیدواروں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

حسن علی سے متعلق سوال پر مائیک ہیسن نے بتایا کہ وہ ویسٹ انڈیز میں ٹیم کے ہمراہ ہوں گے اور بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ موجودہ کیمپ میں ریگولر فاسٹ بولرز کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع دیا جا رہا ہے۔ سلمان مرزا کو حسن علی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

Back to top button