بابر نے کیوی کپتان ولیمسن کی صحتیابی کیلئے پیغام جاری کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے حال ہی میں انجری کا شکار کیوی کپتان کین ولیمسن کی صحتیابی کے لیے پیغام جاری کر دیا۔
نیوزی لینڈ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہو گئے تھے۔
کین ولیمسن لیگ چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہو گئے تھے جہاں ان کا مکمل چیک اپ ہوا، نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن کے دائیں گھٹنے کا آپریشن ہو گا، آپریشن کے بعد ان کے ری ہیب کے لیے اتنا وقت لگے گا کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ کین ولیمسن بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے قبل مکمل فٹ ہو کر ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
ایسی صورتحال میں کیوی کپتان کی جلد صحتیابی کے لیے بابر اعظم نے بھی ولیمسن کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیاہے۔
بابر اعظم نے لکھا کہ’کین ولیمسن آپ جلد صحتیاب ہوکر بہترین واپسی کریں’۔
واضح رہے کہ رواں ماہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز بھی کھیلنی ہے۔
