بابراعظم پرالزامات،احمد شہزاد تنقید کی زد میں آ گئے

قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کی جانب سے کپتان بابراعظم پر دوستوں کے کھلانے کا الزام عائد کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

مقامی ٹی وی پر قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد اور امام الحق کے درمیان بابراعظم کی کپتانی کو لیکر بحث ہوئی، جس میں امام بابر کو ڈیفنڈ کرتے نظر آئے جبکہ احمد شہزاد نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

احمد شہزاد نے الزام عائد کیا کہ بابراعظم ٹیم میں دوستوں کو کھلارہے ہیں جو پرفارم نہیں کرپارہے جبکہ امام نے کہا میرا شمار بابر کے دوستوں میں ہوتا ہے لیکن میں ٹی20 ٹیم سے باہر ہوں۔

پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

اس پر امام نے سوال اٹھایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں دوبارہ کپتان بنایا، انہوں نے بورڈ سے نہیں کہا تھا کہ مجھے قیادت کے فرائض دیئے جائیں، کپتانی دینے اور لینے کا اختیار تو بورڈ کے پاس ہے۔

احمد شہزاد کو بابراعظم پر دوستوں کا الزام عائد کیے جانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Back to top button