بابراعظم نے ٹی 20ورلڈ کپ پر نظریں جمالیں

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم  کاکہنا ہے کہ میرافوکس ٹی20ورلڈ کپ ہے اپنے ریکارڈ بنانا نہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ڈیلاس میں میڈیا سے گفتگومیں کہنا تھا کہ  انفرادی اہداف بعد میں آتے ہیں، میرا ایک ہی ہدف ہے اور وہ یہ ہے کہ ورلڈ کپ جیتنا ہے، میرا فوکس اس پر ہے کہ ٹیم کو مجھ سے کیا چاہیے، اپنے ریکارڈ نہیں دیکھتا۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم اچھی تیاریوں کے ساتھ امریکا آئے ہیں، ہمارے ذہن میں ہے کہ ہمیں کس طرح کی کرکٹ کھیلنا ہے، کوشش کریں گے کہ ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریں اور کامیابی حاصل کریں۔

حکومت پنجاب عمران خان کی جیل سہولیات کا نوٹس لے : نیئر بخاری

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں بھی ایسے حالات میں کھیلا ہے، بیٹرز انڈورز میں ٹریننگ کررہے ہیں، بولرز نے فیلڈ میں ٹریننگ کی ہے، جو دستیاب سہولیات تھیں اس کو استعمال کرتے ہوئے پریکٹس کی ہے۔ وارم اپ میچ نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم کھیلتے ہوئے آ رہے ہیں۔

Back to top button