پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو شادی کیلئے کس کا انتظار ہے؟

ملک میں جاری پی ایس ایل 8 کے دوران پشاور زلمی کی کپتانی کرنے والے بابراعظم نے کہا ہے کہ جب وقت آئے گا شادی ہو جائے گی، میں بھی اس وقت کا انتظار کر رہا ہوں، آپ بھی کریں۔
پی ایس ایل میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم سے صحافیوں نے شادی سے متعلق سوال کیا تو قہقے لگ گئے، صحافی نے بابراعظم سے پوچھا کہ ’افتخار احمد ہر انٹرویو میں کہتے ہیں کہ اگر بابراعظم مجھے چاچا نہ کہتے تو ہر کوئی انہیں چاچا نہ کہتا، آپ نے ان کا نام چاچا کیوں رکھا؟
جس پر بابراعظم نے جواب دیا کہ میں نے فیلڈ میں انہیں مذاق میں بولا تھا، اور ماشااللہ کافی مشہو ر بھی ہوگیا، صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ بابراعظم آپ ٹیم کی کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں کی بھی شادیاں ہو رہی ہیں، آپ کے بال سفید ہوتے جا رہے ہیں، آپ کا شادی کا کب ارادہ ہے؟
جس پر بابراعظم نے جواب دیا کہ میرے سفید بال شادی کی وجہ سے نہیں بلکہ شروع سے ہی سفید ہیں، کپتان نے قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ جب وقت آئے گا شادی بھی ہوجائے گی، وقت کا انتظار میں بھی کر رہا ہوں، آپ بھی کریں۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کی حال ہی میں شادی ہوچکی ہے جن میں آل راؤنڈر شاداب خان، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی، بلے باز شان مسعود اور فاسٹ باؤلر حارث رؤف بھی شامل ہیں جس کی وجہ سے اب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر بھی شادی کے لیے دبائو کافی بڑھ رہا ہے ۔
