بابر اعظم اپنی کارکردگی سے پریشان،مداحوں کو کنگ شنگ نہ کہنے کی اپیل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بلے بابر اعظم میچز میں اپنی کارکردگی سے پریشان ہوگئے اور مداحوں کو انہیں کنگ شنگ نہ کہنے کی اپیل کی ہے۔
تین ملکی ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف قومی ٹیم کی کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ جب بھی بیٹنگ کیلئےجاتا ہوں تو یہی سوچ کر جاتا ہوں کہ اچھا اسکور کرنا ہے،بدقسمتی سے فنش نہیں کر پارہا ہوں،میچ میں رضوان اور سلمان نے اچھا کھیلا ہے،ایسی کارکردگی سے ٹیم میں اعتماد آتا ہے۔
سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے کنگ شنگ کہنا بندکریں،میں ابھی کوئی کنگ نہیں،جب چھوڑیں گے تب دیکھیں گے،میرے لیے اوپننگ ایک نیا رول ہے،ٹیم کی ڈیمانڈ پریہ ذمہ داری ہے،جب اننگز بنتی ہے تو گیم چلانے کا اور پچ کا اندازہ ہوجاتا ہے،کوشش کرتا ہوں کہ اچھا کھیلوں مگر سیٹ ہونے کے بعد لمبی اننگز نہیں کھیل پا رہا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں خود سے بات کرتاہوں کہ کیسے اس صورتحال سے نکلنا ہے،میں نے جو پہلے کیا ہے وہ ماضی ہے،میں پچھلی پرفارمنس میں رہا تو آگے نہیں پرفارم کر پاؤں گا، جو پہلے کیا وہ دن گزر گیا، اگلے دن نیا پلان اور نیا مائند سیٹ ہوتا ہے، جب بڑا ٹوٹل عبور کرکے کامیاب ہوتے ہیں تو اس سے اعتماد ملتا ہے۔
