بابراعظم کی ٹیسٹ اور ون ڈے ریکنگ میں بہتری آگئی

قومی ٹیم کے اسٹاربیٹر بابراعظم کی ٹیسٹ اورون ڈےرینکنگ میں بہتری آگئی،  آئی سی سی نے ون ڈے، ٹیسٹ اورٹی20 فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔

نئی رینکنگ کےمطابق قومی ٹیم کےسابق کپتان بابراعظم دسمبر2023 سے ون ڈے رینکنگ میں پہلےنمبرپربراجمان ہیں جبکہ بھارتی کھلاڑی روہت شرما، شُبمن گِل اور ویرات کوہلی کی بدستور دوسری،تیسری اورچوتھی پوزیشن برقرار ہے۔

ون ڈے باؤلرز کی فہرست میں افغانستان کےراشد خان پہلے، قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی دوسرے،جنوبی افریقہ کےکیشیو مہاراج تیسرےاوربھارت کے کلدیپ یادو چوتھے پرموجود ہیں جبکہ نمیبیا کےبرنارڈ شولٹز پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی بیٹرز رینکنگ میں انگلش بیٹسمین جو روٹ پہلے نمبر پر آگئے ہیں، انہوں نے ایک درجےترقی پانےکےبعداپنے ہم وطن ہیری بروک کو پیچھے چھوڑا، جو دوسرے اور کیوی اسٹار کین ولیمسن تیسرےنمبر پرموجود ہیں جبکہ بابر اعظم ایک درجے ترقی کےبعد17 ویں نمبرپرآگئے ہیں، اس کےعلاوہ سعود شکیل رینکنگ میں دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ باؤلرزرینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ کا پہلا اور ٹاپ ٹین میں موجود پاکستان کے واحدبولرنعمان علی کا دسواں نمبر ہے۔

ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیاکےٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرارہے جبکہ بابراعظم ایک درجےترقی پاکرچھٹے نمبرپرآگئے،محمد رضوان2 درجے تنزلی ہونے کے بعد آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے۔

ٹی 20 بولنگ رینکنگ میں ویسٹ انڈیر کے لیفٹ آرم اسپنر عقیل حسین تین درجے ترقی کے بعد پہلے نمبر پرآگئے ہیں، انگلش لیگ اسپنر عادل راشد اورسری لنکا کے ونندو ہسارنگا ایک ایک درجے تنزلی کے بعد بالترتیب دوسرےاور تیسرے نمبر پر پہنچ چکے ہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی جگہ بنانےمیں کامیاب نہ ہوسکا۔

Back to top button