صارفین کے لیے بُری خبر،بجلی48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

بجلی صارفین کے لیے ایک بُری خبر سامنے آ گئی ہے، کیونکہ امکان ہے کہ اگلے ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت فی یونٹ 48 پیسے بڑھ جائے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت یہ درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) میں جمع کرائی ہے، جس پر 29 جنوری کو سماعت متوقع ہے۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں مجموعی طور پر 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ اس دوران ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس فراہم کی گئیں۔ دسمبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 9.62 روپے رہی۔

اس کے علاوہ درخواست میں بجلی کے پیداوار کے ذرائع کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں: ہائیڈل ذرائع سے 18.07 فیصد، مقامی کوئلے سے 13.99 فیصد اور درآمدی کوئلے سے 10.13 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

Back to top button