وزیراعظم کوبحرین نے“آرڈر آف بحرین“کےاعزازسےنوازدیا

وزیراعظم شہبازشریف کو بحرین کے بادشاہ نے آرڈر آف بحرین کے اعزاز سے نواز دیا۔ یہ بحرین کی جانب سے عالمی سربراہان کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔
وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی شراکت داری پر گفتگو کی۔
وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ بحرین کی دیرینہ خیر سگالی کو سراہا۔
انہوں نے امن، رواداری اور بقائے باہمی کو فروغ دینے میں بحرین کی قیادت کو سراہا۔
ملاقات میں بحرین کے بادشاہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو بتایا کہ بحرین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے بحرین کی قانونی نمائندگی کی۔
بحرین کے بادشاہ نے کہا کہ ہمارے ریکارڈ موجود دستاویزات کے مطابق محمد علی جناح بحرین کے وکیل رہے۔
