چیئرمین سی ڈی اےسےبحرین کےسفیرکی ملاقات،باہمی تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال

چیئرمین سی ڈی اے وچیف کمشنراسلام آبادمحمد علی رندھاوا سے بحرین کے سفیرمحمد ابرہیم محمد عبدالقدیرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے مور،تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

0ac94c07 97cf 4f04 9689 d547b59161fb

محمد علی رندھاوا سےبحرین کے سفیر محمد ابرہیم محمد عبد القدیر کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور  باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے  بات چیت کی گئی۔

دونوں اطراف تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک بحرین کو انتہائی قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

05f0a74d 0315 473c 97bc d078cd56e42c

بحرین کے سفیر محمد ابرہیم محمد عبد القدیر نے سی ڈی اے کی طرف سے اسلام آباد کی خوبصورتی اور ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد غیر معمولی طور پر سرسبز و شاداب اور خوبصورت ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کو مزید خوبصورت اور سرسبز و شاداب شہر بنانے کی کاوشیں جاری ہیں۔

ملاقات میں سفارتخانوں اور سفارتی مشنز کو ڈپلومیٹک انکلیو میں منتقل کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سفارتخانوں کو ڈپلومیٹک انکلیو میں منتقل کرنے کیلئے ہر طرح کی معاونت کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے ڈپلومیٹک انکلیو کی بیوٹفکیشن و اپلفٹنگ کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی بیوٹفکیشن کے ساتھ تفریحی و کھیلوں کی سہولیات میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے مختلف مقامات پر دیدہ زیب لینڈ اسکیپنگ اور ہارٹیکلچر کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔

ملاقات کے اختتام پر باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Back to top button