26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 نومبر کے احتجاج پر پی ٹی آئی کے 86 ورکرز کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کےجج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نےپی ٹی آئی کے 86 ورکرز کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
عدالت کے جج نےوکلائے طرفین کےدلائل سننےکےبعد اپنا فیصلہ سناتےہوئے 86 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مستردکر دیں۔
اے ٹی سی نےسماعت کے بعد ناجائزاسلحہ کیس میں 6 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں،اور ملزمان کو 5 ہزار روپے کےمچلکے جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
ایران میں دہشت گرد حملے میں قتل ہونے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری
عدالت کی جانب سےفریقین کےدلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کےکارکنوں کے خلاف 26 نومبر 2024 کو اسلام آباد میں پرتشدد احتجاج کے بعد تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج کیے گئےتھے۔