مختلف مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع

عدالت نے عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں ضمانت میں توسیع کر دی۔

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت ایڈووکیٹ خالد یوسف چوہدری نے عدالت کو بتایاکہ ابھی عمران خان کی ویڈیو حاضری نہیں کرائی گئی جس پر عدالت نے عدالتی عملے سے استفسار کیا کہ کیا ابھی تک ویڈیو حاضری کےحوالے سے جیل حکام جواب نہیں آیا؟

عدالتی عملے نے جواب دیاکہ ابھی تک جیل حکام کی جانب سے لیٹر نہیں آیا جس پر خالد یوسف چوہدری نے عدالت سےاستدعا کی کہ پراسکیوشن کو پابند کریں ہم دلائل دیں گے،پراسکیوشن کو پابند کرکے وقت مقرر کردیں،رمضان میں کوئی بھی دن مقرر کردیں۔

جج افضل مجوکا نے کہاکہ رمضان میں ٹریننگ پر ہوں،عید کےبعد رکھتےہیں جس پر خالد یوسف چوہدری نے کہاکہ عید کےبعد پہلے ہفتے میں نہ رکھیں،میں نے کئی ماہ بعد چھٹیوں کےلیے جانا ہے۔

چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے وزارت خزانہ  کی افسر کی سرزنش کردی

بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں حتمی بحث اور عمران خان کی ویڈیو حاضری کےلیے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Back to top button