پی ٹی آئی کے 278 گرفتار کارکنوں کی ضمانتیں منظور، رہائی کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کےمتعلق درج تیرہ مقدمات میں دو سو پچاس سے زائد ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کرلیں۔

تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایک سو پچاس ملزمان کی درخواستیں خارج کر دیں۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نےمجموعی طور پر چار سو چھتیس ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

تھانہ بنی گالا کے اٹھارہ،تھانہ کوہسار کے تینتالیس،تھانہ شہزاد ٹاؤن کے نو،تھانہ نون کے مقدمے کے سترہ ملزمان کی ضمانتیں منظور کی گئیں۔

پی ٹی آئی کی انتشار و فساد کا ایندھن بننےوالے بچوں سے ہمدردی ہے : عظمیٰ بخاری

علاوہ ازیں تھانہ آبپارہ کے ستر، تھانہ آئی نائن کے تیس،تھانہ مارگلہ کے تیرہ،تھانہ سہالہ کے پچیس اور تھانہ شمس کالونی کے تیس ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوئیں۔

Back to top button